میانمار:ہلاکتوں کی تعداد500 سے متجاوز،سول نافرمانی شروع

Muhammad Dastagir 30 Mar, 2021 عالمی

ینگون: میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف جاری احتجاج اور مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف جاری احتجاج اور مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 مہینے کے دوران ہلاک افراد کی تعداد 500 سے تجاوز کرچکی ہے، نجی تنظیم نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک 510 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ مظاہروں میں مارے گئے افراد کی صحیح تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب فوجی بغاوت اور ہلاکتوں کے خلاف مظاہرین نے گزشتہ رات سول نافرمانی مہم شروع کرنے اعلان کرتے ہوئے شہر کی اہم سڑکوں پر کچرا پھینک کر راستہ بلاک کردیا جب کہ موم بتیاں جلاکر ہلاک افراد کے لیے دعا بھی کی گئی۔