کوروناکاہلاکت خیزدن،اموات کی سنچری

Muhammad Dastagir 30 Mar, 2021 عالمی

اسلام آباد:ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کورونا کی وجہ سے انتہائی ہلاکت خیز رہے اور وائرس سے 100 افراد انتقال کرگئے۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 46269 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4084 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 100 ہلاکتیں ہوئیں۔ ملک میں گزشتہ 8 ماہ کے دوران ایک روز میں ہونے والی یہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں، اس سے قبل گزشتہ سال 5 جولائی کو کورونا سے ایک روز میں سب سے زیادہ 93 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی تھیں۔