مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں افطاراجتماعات،اعتکاف پر پابندی

Muhammad Dastagir 29 Mar, 2021 عالمی

ریاض:سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں افطار کے اجتماعات اور اعتکاف کی اجازت نہیں ہو گی۔ سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق دونوں مساجد کے امور کے سربراہ شیخ عبد الرحمٰن السدیس نے کہا کہ ایوان صدر مسجد الحرام میں نمازیوں کو افطاری کے لیے تیار کھانا فراہم کرے گا جبکہ مسجد نبوی ﷺ میں سحری کی اجازت نہیں ہو گی دونوں مساجد کے احاطے اور صحن میں کسی کو بھی کھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور سب کو انفرادی طور پر کھانا فراہم کیا جائے گا۔