پنجاب کے زیادہ متاثرہ اضلاع میں مؤثر لاک ڈاؤن کا فیصلہ

Muhammad Dastagir 29 Mar, 2021 عالمی

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب کے وہ اضلاع جہاں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 12 فیصد سے زائد ہے وہاں عوام کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے مؤثر لاک ڈاؤن نافذ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ یہ لاک ڈاؤن یکم سے 11 اپریل تک جاری رہے گا تاہم کابینہ کمیٹی 7 روز بعد اس کا ازسرِ نو جائزہ لے کر اقدامات کا فیصلہ کرے گی۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کابینہ کمیٹی برائے کورونا وائرس میں کیے گئے فیصلوں سے آگاہ کیا۔