کورونا وائرس،کیٹیگری سی ممالک سےمتعلق نیاہدایت نامہ

Muhammad Dastagir 29 Mar, 2021 عالمی

لاہور: کورونا وائرس کی کیٹیگری سی ممالک کے مسافروں کی آمدپرپابندی سےمتعلق نیاہدایت نامہ جاری کردیا گیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہےکہ کیٹیگری سی ممالک کے مسافروں کے لیے ائیرلائن کو خصوصی اجازت نامہ لینا ہوگا،مسافروں کی ٹیسٹنگ، اسکرینگ، ٹریسنگ اور قرنطینہ کی لازمی شرائط کوپوراکرناہوگا۔ ہدایت نامے میں کہا گیا ہےکہ مسافروں کی فہرست اور شناخت کی تفصیلات پاکستانی سی اے اے کودی جائیں گی اور فراہم کردہ تفصیلات محکمہ ہیلتھ کے حکام سے شئیر کی جائیں گی جب کہ درکار تفصیلات ائیرلائنز چیک ان بند ہوتے ہی سی اے اے پاکستان کوبھیجیں گی۔