”پاکستان،بھارت وزرائے خارجہ ملاقات ابھی شیڈول نہیں“

Muhammad Dastagir 29 Mar, 2021 عالمی

اسلام آباد:تاجکستان کے شہر دو شنبے میں جاری ہارٹ آف ایشیا-استنبول پراسس وزارتی کانفرنس کے موقع پر پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کی انتہائی متوقع ملاقات ابھی تک شیڈول نہیں کی گئی۔ انگریزی اخبارڈان کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اس کانفرنس میں شرکت کے لیے آج (پیر کو) روانہ ہوں گے جنہوں نے ڈان کو بتایا کہ اس طرح کا کوئی اجلاس نہ تو طے کیا گیا نہ اس کی درخوست کی گئی۔ دریں اثنا دفتر خارجہ نے اس کانفرنس کے حوالے سے کہا تھا کہ یہ کانفرنس افغانستان پر علاقائی تعاون کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے جس کی سائیڈ لائنز پر شاہ محمود قریشی 'اہم علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں سے مشاورت کریں گے'۔