صورتحال خراب،پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگ سکتاہے،فردوس عاشق

Muhammad Dastagir 28 Mar, 2021 عالمی

لاہور: وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے ملک میں کورونا کی صورتحال تشویش ناک حدتک خراب ہوتی جارہی ہے لہٰذا لاہورسمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں مکمل لاک ڈاؤن لگایاجاسکتاہے۔ لاہورمیں خواتین کے دارالامان کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے ملک میں کورونا کی صورتحال تشویش ناک حدتک خراب ہوتی جارہی ہے لہٰذا لاہورسمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں مکمل لاک ڈاؤن لگایاجاسکتاہے کیونکہ پنجابی پیارکی زبان نہیں سمجھ رہے اس لیے سختی دکھاناپڑے گی۔ انھوں نے کہا جعلی راجکماری شہید بے نظیر بھٹو بننے نکلی تھیں، پیپلزپارٹی نے بیگم صفدر اعوان بنا کر واپس گھر بھیج دیا، ہمیں معلوم تھا کہ یہ ایک دوسرے کو گرا کر گھر جائیں گے،حکومت عوامی مفادمیں اپوزیشن کے ساتھ مل کر قانون سازی کرنے کوتیارہے۔