نیاپاکستان ہاؤسنگ منصوبہ ملک کے مستقبل کے لیے اہم،عمران خان

Muhammad Dastagir 28 Mar, 2021 عالمی

وزیراعظم عمران خان نے گورنر سٹیٹ بینک اور صدر نیشنل بینک آف پاکستان پر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پوری کوشش کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیاپاکستان ہاؤسنگ منصوبہ ملک کے مستقبل کے لیے اہم ہے۔ نیا ہاؤسنگ منصوبے پر ہونے والی ٹیلی تھون سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں پہلی دفعہ ان لوگوں کو موقع دیا جا رہا ہے جو تنخواہ دار طبقہ ہے اور ان کے پاس گھر خریدنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کو موقع دیا جارہا ہے کہ ان کا بھی اپنا گھر ہو، اس کے لیے جو کرایہ وہ گھروں کی مد میں دیتے ہیں وہی قسطیں بن جائیں اور قسطوں کی وجہ سے ان کا گھر بن جائے۔