وزارت داخلہ ممنوعہ بور اسلحہ لائسنس جاری کرے گی،وفاقی کابینہ سے اختیار واپس

Muhammad Dastagir 28 Mar, 2021 عالمی

اسلام أباد:اہم ملکی شخصیات کو ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا معاملہ وزیراعظم عمران خان نے وزارت داخلہ کو سمری وفاقی کابینہ کو بھیجنے سے روک دیا۔سینئر صحافی سہیل اقبال بھٹی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ مستقبل میں اہم ملکی شخصیات کو ممنوعہ بور اسلحہ لائسنس جاری نہیں کرے گی۔ وزارت داخلہ کو 15روز میں پاکستان آرمز آرڈیننس رولز کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ۔رولز منظوری کے بعد وزارت داخلہ سیاسی،سول وعسکری شخصیات کو ممنوعہ بور اسلحہ لائسنس جاری کرے گی۔وزیراعظم ایک سال گذرنے کے باوجود اسلحہ پالیسی وفاقی کابینہ میں پیش نہ کرنے پر برہم ہو گئے۔ وزارت داخلہ نے آئندہ ماہ تک نئی اسلحہ پالیسی کابینہ میں پیش کرنے کی یقین دہانی کرادی۔