اپوزیشن لیڈرکے چھوٹے سے عہدے کیلیے ”باپ“ سے ووٹ لےلیے

Muhammad Dastagir 28 Mar, 2021 عالمی

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ افسوس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے چھوٹے سے عہدے کے لیے 'باپ' سے ووٹ لے لیے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ دیکھا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کو حکومتی ارکان نے سلیکٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ 'اور پھر باپ کے ارکان، یعنی کچھ تھوڑا فساد ہوتا، سب جانتے ہیں کہ آپ اپنے باپ کے کہے بغیر کسی کو ووٹ نہیں دیتے'۔