بنگلہ دیش: نریندر مودی کے دورے پراحتجاج، 'فیس بک' کی بندش

Muhammad Dastagir 28 Mar, 2021 عالمی

سوشل میڈیا کے معروف پلیٹ فارم 'فیس بک' کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں اس کی سروسز احتجاج کے باعث بند کردی گئی ہیں۔ بنگلہ دیش میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے خلاف مذہبی سیاسی جماعتوں سے منسلک ہزاروں افراد کا احتجاج جاری ہے، جس دوران پولیس کی فائرنگ سے متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'رائٹرز' کے مطابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کی طرف سے فیس بک کی بندش سے متعلق کوئی بیان نہیں آیا، تاہم ماضی میں اس نے احتجاج اور مظاہروں کو پھیلنے سے روکنے کے لیے انٹرنیٹ کی بندش کو بطور ہتھیار استعمال کیا ہے۔ گزشتہ روز چٹاگونگ شہر میں مظاہرین کی جانب سے پولیس اسٹیشن پر مبینہ حملے کے بعد پولیس کی فائرنگ سے حفاطت اسلام کے 4 کارکنان ہلاک ہوگئے تھے۔