نہر سوئز میں پھنسے دیوہیکل بحری جہاز کے جلد ہٹنے کا امکان

Muhammad Dastagir 28 Mar, 2021 عالمی

یورپ اور ایشیا کو ملانے والی نہر سوئز میں پھنسے دیو ہیکل جاپانی بحری جہاز کے جلد ہٹنے کا امکان ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق جاپانی بحری جہاز ایور گرین کے مالک نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ نہر سوئز میں پھنسا بحری جہاز جلد باہر نکل آئے گا اور غالب امکان ہے کہ جہاز کو ہفتے کے روز ہی نہر سے نکال لیا جائے۔ بحری جہاز کے مالک کا کہنا تھا کہ نہر سوئز کے کنارے سے جہاز کو ہٹانے کے لیے 10 بوٹس تعینات کی گئی ہیں جب کہ اس کے لیے امریکا کی جانب سے بھی نیوی کی خدمات فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔