ڈھاکا:مودی کی آمد پرمظاہرے، 3 طالبعلموں سمیت 4 جاں بحق

Muhammad Dastagir 27 Mar, 2021 عالمی

ڈھاکا:بنگلادیش میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے پر پرتشدد مظاہروں کے دوران چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں مدرسہ کے تین طالبعلم بھی شامل ہیں۔ڈھاکا سمیت کئی شہروں میں ہونے والے احتجاج میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل پھینکے اور واٹر کین کا استعمال کیا ۔ جواب میں نوجوانوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ شہریوں نے قاتل مودی واپس بھارت جاؤ کے نعرے لگائے۔ مظاہرین نے گجرات میں مسلم کش فسادات میں مودی کے مرکزی کردار پر شدید نعرے بازی کی، مظاہرین نے ’’مودی ۔۔۔ گجرات کا قصاب‘‘ اور ’’ مودی واپس جاؤ‘‘ کے بینرز اُٹھا رکھے تھے۔