ورلڈبینک پاکستان کو ایک ارب 36 کروڑ 60 لاکھ ڈالرامداددے گا

Muhammad Dastagir 27 Mar, 2021 عالمی

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان سے ایک ارب 36 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی مالیت کی امداد کے معاہدوں پر دستخط کردیے۔ ڈان کی رپورٹ کے مطابق مالی امداد سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کو فروغ ملے گا اور معاشرتی شعبوں میں مدد ملے گی۔12 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی گرانٹ سمیت ایک ارب 36 کروڑ 60 لاکھ ڈالر میں 6 منصوبے شامل ہیں جن میں معاشرتی تحفظ، تباہی اور آب و ہوا کے خطرے سے متعلق انتظام، زراعت اور خوراک کی حفاظت، ہیومن ڈیولیمنٹ اور گورننس کے شعبوں میں بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانے کے لیے حکومت کے اقدامات کی سپورٹ کے لیے دستخط کیے گئے۔