افغان طالبان نے ملک میں جنگ کے خاتمے،امن کاراستہ بتادیا

Muhammad Dastagir 27 Mar, 2021 عالمی

کابل:افغان طالبان نے امریکی صدر جو بائیڈن کے افغانستان سے فوج کے انخلاء سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوحا معاہدہ ہی پرامن افغانستان کے قیام اور 20 سالہ جنگ کے خاتمے کے لیے دانشمندانہ اور مختصر ترین راستہ ہے۔ امریکی صدر کے بیان پر ردعمل میں افغان طالبان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے دوحا معاہدے اور غیر ملکی فوجیوں کے انخلاء سے متعلق مبہم بیان دیا، بعض نیٹو ممبر بھی افغانستان میں قیام کی توسیع کےخواہاں ہیں۔ افغان طالبان کا کہنا ہے کہ دوحا معاہدہ ہی پرامن افغانستان کے قیام اور 20 سالہ کے خاتمے کے لیے دانشمندانہ اور مختصر ترین راستہ ہے۔