وزیراعظم نے گھروں کی تعمیر کیلئے قرض کی رقم سو فیصد بڑھادی

Muhammad Dastagir 26 Mar, 2021 عالمی

اسلام أباد:وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے لیے قرضوں کی حد میں 100 فیصد اضافہ کر دیا۔ سینیٹر فیصل جاوید نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے گھروں کی تعمیر کے لیے قرض کی حد 50 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے کر دی ہے، 5 اور 10 مرلے کے گھر، فلیٹس یا پلاٹ پر گھر کی تعمیر کے لیے قرض کی شرح بڑھائی گئی۔