بنگلہ دیش میں مودی مخالف احتجاج پر پولیس ٹوٹ پڑی

Muhammad Dastagir 26 Mar, 2021 عالمی

بنگلہ دیش میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے متوقع دورے کے خلاف طلبہ سمیت شہریوں کے شدید احتجاج پر پولیس کی جانب سے ربر کی گولیاں اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔ خبر ایجنسی 'اے ایف پی' کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ مظاہرین قابو سے باہر ہوگئے اور دارالحکومت ڈھاکا میں مارچ کے دوران افسران پر پتھراؤ کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے۔پولیس افسر سید نورالاسلام کا کہنا تھا کہ 'ہم نے ربر کی گولیاں اور آنسو گیس کا استعمال مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے استعمال کیا، 300 مظاہرین تھے جن میں سے 33 افراد کو کشیدگی پھیلانے پر گرفتار کرلیا ہے'۔