فغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا،”ڈیڈ لائن کو پورا کرنامشکل“

Muhammad Dastagir 26 Mar, 2021 عالمی

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ طالبان سے معاہدے کے تحت افغانستان سے تمام امریکی فوجیوں کے انخلا کے لیے یکم مئی کی ڈیڈ لائن کو پورا کرنا 'مشکل' ہو گا تاہم امریکی فوج وہاں ہمیشہ کے لیے موجود نہیں ہے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بیس جنوری کو اقتدار سنبھالنے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں جو بائیڈن نے کہا کہ 'حکمت عملی سے متعلق پیچیدگیوں کی وجہ سے یکم مئی کی آخری تاریخ کو پورا کرنا مشکل ہو گا، فوجیوں کا انخلا مشکل ہے'۔ انہوں نے کہا کہ 'ہم چلے جائیں گے، سوال یہ ہے کہ ہم کب روانہ ہوں گے'۔ جب سوال کیا گیا کہ کہ کیا وہ 2022 میں امریکی فوجیوں کو افغانستان میں دیکھتے ہیں تو امریکی صدر نے کہا کہ 'میں یہ نہیں دیکھا سکتا کہ ایسا کوئی معاملہ ہو'۔