چینی پر سٹہ،مزید 8 شوگر گروپس کیخلاف مقدمہ

Muhammad Dastagir 26 Mar, 2021 عالمی

لاہور: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے 'قیاس آرائیوں پر مبنی قیمتوں میں اضافے' کے لیے چینی کے 8 مزید گروپس اور 40 'سٹا ایجنٹوں' کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی اے نے گزشتہ ایک سال کے دوران قیمتوں میں اضافے کے ذریعے شوگر مافیا کی 110 ارب روپے کی آمدنی کا سراغ لگایا تھا اور اس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے جبکہ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ وہ سٹا ایجنٹوں سے برآمد ہونے والے تقریبا تین درجن موبائل فونز اور لیپ ٹاپ آلات کے فرانزک آڈٹ کے منتظر ہیں۔