سیاحت کا فروغ،سوات ایئرپورٹ 17سال بعد بحال

Muhammad Dastagir 26 Mar, 2021 عالمی

سوات:سیاحت کے فروع کے لئے حکومت نے ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے سوات ایئر پورٹ کو 17 سال بعد کمرشل آپریشن کیلئے بحال کردیا۔ 17 سال کے طویل عرصے بعد سوات ایئر پورٹ کو پروازوں کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا۔ پی آئی اے کی پرواز PK 650 مقررہ وقت پر 10 بجے اسلام آباد سے روانہ ہوئی اور 11 بجے سیدو شریف سوات پہنچ گئی۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا، وزیر ہوابازی اور وزیر مواصلات بھی جہاز پر سوار ہوئے۔ تمام افراد نے قطار میں لگ کر بورڈنگ کارڈ حاصل کیا۔ ایئرپورٹ پر پرواز سے قبل کیک کاٹا گیا اور مہمانوں کی تواضع کی گئی۔ وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے معزز مہمانوں کو گلدستےپیش کیے۔