بہاول پور،ڈیرہ مظفرگڑھ،رحیم یارخان سمیت 6اضلاع میں ایک ارب 65کروڑ روپے کی اراضی واگزار

Muhammad Dastagir 25 Mar, 2021 عالمی

لاہور(اردوویب نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی تیزکر دی گئی ۔ انسداد تجاوزات نے بہت بڑی کارروائی کرتے ہوئے16اضلاع میں ایک ارب 65کروڑ روپے مالیت کی 1719ایکڑ اراضی واگزار کرا کے14 ایف آئی آر درج کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق نارووال میں 29کروڑ کی 680کنال اراضی،بہاولنگر میں 19کروڑ10لاکھ روپے مالیت کی 164ایکڑ،شیخوپورہ میں ساڑھے 18کروڑ روپے کی 737کنال اراضی، رحیم یار خان میں 18کروڑ روپے کی 188 ایکڑ اراضی،ننکانہ صاحب میں 7کروڑ مالیت کی 278کنال اراضی،پاکپتن میں 5کروڑ روپے کی 221کنال اورخانیوال میں 3کروڑ80لاکھ روپے کی 32کنال اراضی واگزار کرا لی گئی ہے۔اوکاڑہ میں 8 کروڑ 90لاکھ روپے کی 25ایکڑ اراضی واگزارکرا کے قابضین پر10ایف آئی آر درج کر لی گئی ہیں۔گجرات میں بھی قابضین کے خلاف 2مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے-بہاولپور میں 2کروڑ 6لاکھ روپے کی 52کنال اراضی واگزار،ڈیرہ غازیخان میں 7کروڑ روپے کی 381ایکڑاراضی واگزار اور 2مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔سیالکوٹ میں 3کروڑ60لاکھ روپے مالیت کی 72کنال،مظفر گڑھ میں 4کروڑ مالیت کی 1520کنال،فیصل آباد میں 16کروڑ 20لاکھ روپے مالیت کی 65ایکڑ اور ملتان میں