نیب نے مریم نوازکی پیشی ملتوی کردی

Muhammad Dastagir 25 Mar, 2021 عالمی

لاہور: نیب نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی لاہور کی احتساب عدالت میں 26 مارچ کو ہونے والی پیشی ملتوی کر دی۔ نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آج ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی اور کورونا وبا کی تیسری لہر کے حوالے سے جاری ہدایات کا جائزہ لیا گیا۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے نیب نے مریم نواز کو پہلے بھی طلب کیا تھا اور اس موقع پر نیب لاہور کی عدالت میں دانستہ طور پر پتھراؤ کیا گیا تھا جو کہ نیب کی تفتیش میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے جبکہ ملزمان کیخلاف اس غیر قانونی برتاؤ کی ایف آئی آر بھی متعلقہ تھانے میں درج ہے۔