ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ میں شرمناک واقعہ،قیدیوں کی لڑکے سے زیادتی

Muhammad Dastagir 24 Mar, 2021 عالمی

مظفرگڑھ(راناامجدعلی امجدسے)ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ میں 14 سالہ اصغر چانڈیہ ولد اسلم چانڈیہ سے قیدیوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی۔ چیئرمین پاکستان عوامی راج جمشید احمد دستی جیل گیٹ پر پہنچے اور جیل انتظامیہ کے خلاف متاثرہ بچے کے لواحقین کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ اصغر چانڈیہ کو چند روز قبل کم عمری میں شادی کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا جبکہ اصغر چانڈیہ کی رسم منگنی تھی نہ کہ شادی۔اصغر کو ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ میں سنگین نوعیت کے مقدمات میں قید قیدیوں کے ساتھ رکھا گیا جنہوں نے اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔ جمشید دستی نے بتایا کہ اگر پولیس اور جیل انتظامیہ نے واقعے پر کوئی کارروائی نہ کی تو وہ اس بارے عدلیہ سے رجوع کریں گے جبکہ جیل انتظامیہ نے اس بارے موقف اور معلومات دینے سے انکار کردیا۔