کورونا وبا کے اثرات سے نکلنے میں کئی برس لگیں گے

Muhammad Dastagir 24 Mar, 2021 عالمی

لندن:برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے اثرات سے نکلنے میں کئی برس لگیں گے۔ ڈاؤننگ اسٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بورس جانسن نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس غیرمعینہ مدت تک ساتھ رہے گا۔ برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ پوری زندگی اس وبائی امراض کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دوسری جانب حکومت کے چیف میڈیکل ایڈوائزر پروفیسر کرس وائٹی کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پائے جانے والی احساس محرومی لوگوں کی صحت پر طویل عرصے تک بڑے پیمانے پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے 112 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد مجموعی تعداد سوا لاکھ سے بڑھ گئی۔