مریم کی پیشی،نیب لاہور ریڈزون قرار،رینجرزتعینات ہوگی

Muhammad Dastagir 24 Mar, 2021 عالمی

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی نیب لاہور میں پیشی کے موقع پر وفاقی وزارت داخلہ نے رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی سب کیبنٹ کمیٹی برائےامن وامان نے مریم نواز کی پیشی کے دوران نیب آفس کو ریڈزون قراردینےکی منظوری دی ہے۔اس کے علاوہ 25 اور 26 مارچ کو رینجرزاورپولیس نیب آفس اورگردونواح میں تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے رینجرزکی خدمات لینے کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کوخط بھی لکھا تھا۔ اب وفاقی وزارت داخلہ نے نیب آفس کی سیکیورٹی کیلئے رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزرات داخلہ کے مطابق نیب آفس کے احاطے کی سیکیورٹی رینجرز کے سپرد ہوگی۔ دوسری جانب صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ امن وامان کی صورتحال خراب کرنے والوں کےخلاف سخت کارروائی ہوگی اور کسی کوقانون ہاتھ میں لینے اور کوررونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کی۔