پاکستان کامزیدکورونا ویکسین کے لیے چین سے رابطہ

Muhammad Dastagir 24 Mar, 2021 عالمی

اسلام آباد:پاکستان نے مزیدکورونا ویکسین کے لیے چین سے رابطہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ پاکستان اپنی خریدی ہوئی چینی ویکسین کین سائنو اور سائنو فارم کی 10 لاکھ سے زائد خوراکیں مارچ کے اختتام تک وصول کرلے گا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نے چینی کونسل اور وزیر خارجہ وینگ یی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔انہوں نے یہ بات اجاگر کی کہ پاکستان نے اس وبا کا مقابلہ کرنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر ملک بھر میں ویکسینیشن کے لیے ایک وسیع منصوبہ تیار کیا تھا۔ مؤثر طریقے سے اور تیزی سے وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کے لئے ملک کی صلاحیت کو تقویت دینے کے لیے شاہ محمود قریشی نے اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ چین سے مارچ اور اپریل کے دوران کورونا ویکسین کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا۔ چینی وزیر خارجہ نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ چین اس عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں پاکستان کی مؤثر حمایت جاری رکھے گا اور اور اپنے دوست کی ضروریات کو اعلی ترجیح دے گا۔