پاکستان میں کورونا سے مزید 30 افرادچل بسے،3300 کیسز رپورٹ

Muhammad Dastagir 24 Mar, 2021 عالمی

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا سے مزید 30 افرادچل بسے جبکہ3300 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 38282 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3301 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 30 ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.6 رہی۔