بھارت میں کورونابےقابو،ایک دن میں47 ہزار کیسز رپورٹ

Muhammad Dastagir 23 Mar, 2021 عالمی

بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران ایک روز کے دوران ریکارڈ کیسز سامنے آئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے تقریباً 47 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو بھارت میں گزشتہ برس 7 نومبر سے کورونا وائرس کے آغاز سے لے کر اب تک ایک دن میں رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔بھارت میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد ایک کروڑ 16 لاکھ 46 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور ایک لاکھ 60 ہزار افراد وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ ایک کروڑ 11 لاکھ سے زائد افراد اب تک صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ گزشتہ ہفتے میں بھارت میں کورونا کے کیسز میں انتہائی تیزی دیکھنی میں آئی ہے اور گزشتہ 4 ماہ کے دوران گزشتہ ہفتے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔