پاکستان میں کورونا سے مزید 72 افراد جاں بحق،3200 کیسزرپورٹ

Muhammad Dastagir 23 Mar, 2021 عالمی

اسلام آباد:پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 72 افراد جاں بحق ہوگئے اور 3200 سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 39742 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3270 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 72 ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.22 رہی۔