آسٹریلیامیں صدی کا بدترین سیلاب،ہرطرف تباہی کے مناظر

Muhammad Dastagir 22 Mar, 2021 عالمی

سڈنی: آسٹریلیا کی سو سالہ تاریخ کے بدترین سیلاب نے نیو ساؤتھ ویلز کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست نیو ساوتھ ویلز میں مسلسل بارشوں کے باعث دریاؤں اور ڈیمز میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی جب کہ ڈیم کے بند ٹوٹ گئے اور سیلابی ریلہ رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا۔سڈنی سمیت کئی بڑے شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، کئی علاقوں کو خالی کروالیا گیا اور ہزاروں افراد کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔ حکومت نے 16 علاقوں کو آفت زدہ قرار دیدیا۔کئی اہم شاہراہوں اور ہائی ویز پر پانی کھڑا ہوگیا جس سے ٹریفک معطل ہوگیا اور شہریوں کی گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں جنہیں بعد میں ریسکیو کیا گیا۔ ذرائع آمدورفت معطل ہیں۔