امریکی وزیردفاع کااچانک دورہ کابل،اشرف غنی سے ملاقات

Muhammad Dastagir 22 Mar, 2021 عالمی

کابل:امریکی وزیر دفاع سیکرٹری لائڈ آسٹن نے غیر متوقع طور پر دورہ کابل کے دوران افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔ ڈان کی رپورٹ کے مطابق امریکی سیکریٹری دفاع نے ایسے وقت میں دورہ کیا جب امریکا معاہدے کے مطابق امریکی فوجیوں کی واپسی سے متعلق معاہدے کی تاریخ میں ایک ہفتہ رہ گیا۔لائڈ آسٹن نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ وہ اپنی تقرری کے بعد افغانستان کے پہلے سفر پر (صورتحال کے بارے میں) ’سننے اور سیکھنے‘ آئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ دورہ میرے لیے بہت موزوں ثابت ہوا ہے اور (افغان امن عمل) کے جائزہ میں میری شرکت سے آگاہ ہوگا۔ صدر غنی کے ساتھ بات چیت کے بعد انہوں نے امریکی فوجیوں کے انخلا کے لیے یکم مئی کی آخری تاریخ کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔