پاکستان میں کورونا سے مزید 20 افرادچل بسے ،3600 کیسزرپورٹ

Muhammad Dastagir 22 Mar, 2021 عالمی

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا سے مزید 20 افرادچل بسے اور مزید 3600 سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 43498 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3669 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 20 ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح8.43 رہی۔