آبی تنازعات،پاکستان وفدمذاکرات کیلئےآج بھارت روانہ ہوگا

Muhammad Dastagir 22 Mar, 2021 عالمی

پاک بھارت آبی تنازعات پر مذاکرات کے لیے پاکستان کے انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ آج بھارت روانہ ہوں گے۔ پاک بھارت آبی تنازعات پر دونوں ملکوں کے انڈس واٹر کمشنرز کے درمیان مذاکرات 23 اور 24 مارچ کو نئی دہلی میں ہوں گے جس میں پاکستانی وفد کی نمائندگی انڈس واٹرکمشنرمہر علی شاہ جب کہ بھارت کی نمائندگی بھارتی واٹرکمشنرپردیپ کمارسکسینا کریں گے۔ انڈس واٹر کمیشن حکام کے مطابق پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں متنازع آبی منصوبوں پر اعتراضات اٹھائےگا، پاکستان کو بھارت کے آبی منصوبوں رتلے ڈیم، پکل ڈل، چلی کانگ پاورپراجیکٹس پرتحفظات ہیں۔