کورونا سے مزید 44 افراد جاں بحق، 3667 نئے کیسز

Muhammad Dastagir 21 Mar, 2021 عالمی

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا سے مزید 44 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ 3667 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41960 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3667 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 44 ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 13843 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 6 لاکھ 26802 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 31107 ہے۔