مشرقی افریقا کے ملک تنزانیہ کے صدر کے انتقال کے بعد ان کی نائب سامیہ حسن ملک کی پہلی خاتون صدر بن گئیں۔گزشتہ دنوں تنزانیہ کے صدر جان مگوفولی 61 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے جس کے بعد ملک کی نائب صدر سامیہ حسن صدر بن گئی ہیں۔ سامیہ نے صدر کا حلف اٹھا لیا ہے جس کے بعد وہ ملک کی پہلی خاتون صدر ہیں۔ 61 سالہ سامیہ حسن صدر جان موگوفلی کی اچانک موت کے بعد ان کی باقی آئینی مدت تک صدارتی ذمے داریاں ادا کریں گی۔