موٹروے زیادتی کیس،دونوں ملزموں کو سزائے موت

Muhammad Dastagir 20 Mar, 2021 عالمی

لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے موٹر وے زیادتی کیس کا فیصلہ سنادیا۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد موٹر وے زیادتی کیس کا فیصلہ 18 مارچ کو محفوظ کیا تھا جو آج سنایا گیا ہے۔ انسداددہشتگردی عدالت کےجج ارشدحسین بھٹہ نےکیمپ جیل لاہور میں تقریباً 6 ماہ کی عدالتی کارروائی کے بعد فیصلہ سنایا۔ اس کیس کے چالان میں کُل 37 گواہوں کے بیانات شامل کیےگئے تھے ، 200 صفحات پر مشتمل چالان چند روز قبل پیش کیا گیا تھا ۔عدالت نے دونوں ملزمان عابد ملہی اور شفقت کو سزائے موت سنادی ہے، دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزا کے ساتھ 50،50 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔