کیا تمام پریذائیڈنگ افسر غائب ہو کر ناشتا کرنے گئے تھے؟سپریم کورٹ

Muhammad Dastagir 19 Mar, 2021 عالمی

اسلام آباد:جسٹس عمر عطا بندیال نے این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ پولنگ کے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کچھ پریذائیڈنگ افسران نے اپنے فون بند کردیے اور اکھٹے غائب ہو گئے ، تمام غائب ہونے والے افسر صبح یکا یک ایک ساتھ نمودار ہوئے ، کیا تمام پریذائیڈنگ افسران غائب ہو کر ناشتا کرنے گئے تھے ؟ ۔ سپریم کورٹ میں جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب سے متعلق کیس کی سماعت کر رہاہے جس دوران الیکشن کمیشن نے حلقے میں ہنگامہ آرائی ، بیلٹ باکس اور اخراجات سمیت دیگر تفصیلات جمع کروا دی ہیں ۔