کوروناسے مزید40 افرادجان ہارگئے، 3 ہزار 449 نئے کیسز

Muhammad Dastagir 19 Mar, 2021 عالمی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس سے 40 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 757 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 19 ہزار 259 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 449 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 93 ہزار 54، سندھ میں 2 لاکھ 62 ہزار 503، خیبر پختونخوا میں 77 ہزار 972، بلوچستان میں 19 ہزار 290، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 967، اسلام آباد میں 50 ہزار 96 جبکہ آزاد کشمیر میں 11 ہزار 377 کیسز رپورٹ ہوئے۔