”پی ڈی ایم اتحادتوڑنے کی سازشیں جاری،ہم بھی بچے نہیں“

Muhammad Dastagir 19 Mar, 2021 عالمی

اسلام آباد:حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے پی ڈی ایم اتحاد کو توڑنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں لیکن ہم بچے نہیں ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اللہ نے ہمیں عقل دی ہے، اپنا نفع نقصان نہ سمجھ سکیں تو ہمیں سیاست کرنے کا حق نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے آصف علی زرداری اور نواز شریف سمیت سب سے رابطے ہیں، پیپلز پارٹی نے سی ای سی کا اجلاس بلا لیا ہے، ان سے مثبت جواب کی امید ہے۔