میگھن امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لیں،ٹرمپ کی خواہش

Muhammad Dastagir 18 Mar, 2021 عالمی

واشنگٹن:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خواہش ہے کہ برطانوی شہزادے ہیری کی امریکی اہلیہ 39 سالہ میگھن مارکل 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ 2016 سے 2020 تک امریکی صدر رہے تھے، انہیں دوسری مدت کے لیے نومبر 2020 میں ہونے والے انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے اُمیدوار جوبائیڈن سے شکست ہوئی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری 2021 میں عہدہ صدارت چھوڑا تھا تاہم اب بھی وہ دوسری مدت کے لیے انتخابات لڑنے کے اہل ہیں لیکن تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ وہ اگلے یعنی 2024 کے انتخابات میں حصہ لیں گے یا نہیں؟اگلے انتخابات میں حصہ لینے کے سوال پر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر آئندہ انتخابات میں میگھن مارکل ڈیموکریٹک کی اُمیدوار ہوں گی تو وہ ضرور انتخابات میں حصہ لینا چاہیں گے۔