کینیڈین فوج میں زیادتی کے بڑھتےواقعات،خاتون کرنل نے استعفیٰ دیدیا

Muhammad Dastagir 18 Mar, 2021 عالمی

ٹورنٹو:کینیڈین فوج کی سینئر خاتون افسر نے بڑھتے ہوئے جنسی واقعات کے باعث استعفیٰ دے دیا۔لیفٹیننٹ کرنل ٹیلر نے کہا ہے کہ کینیڈین فوج میں جنسی بدسلوکی کی خبروں سے وہ سخت نالاں اور مایوسی کا شکار ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں سخت الفاظ پر مبنی ایک استعفیٰ ہیڈ کوارٹر بھیج دیا ہے۔ سینئر افسروں کے خلاف الزامات کی تحقیقات پر کینیڈین وزیراعظم اور وزیر دفاع کو بھی تنقید کا سامنا ہے۔