”ہم جنس پرستی گناہ ہے جس کی حمایت نہیں کرسکتے“

Muhammad Dastagir 17 Mar, 2021 عالمی

ویٹیکن سٹی کا کہنا ہے کہ ہم جنس پرستی گناہ ہے جس کی حمایت نہیں کرسکتے۔عیسائیوں کے مقدس ترین مقام ویٹیکن سٹی نے عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ کیتھولک چرچ کبھی بھی نہ تو ہم جنس پرست افراد کے ساتھ رہنے کی اجازت دے سکتا اور نہ ہی اس کو قانونی تسلیم کرسکتا ہے کیوں کہ ہم جنس پرستی گناہ ہے جس کی کبھی حمایت نہیں کی جاسکتی، خدا کبھی بھی ایسے گناہ کو معاف نہیں کرسکتا۔ اس خبر کو بھی پڑھیں : ہم جنس پرستی گناہ ہے لیکن اس جانب رجحان رکھنا نہیں، پوپ فرانسس ویٹیکن سٹی نے بیان میں مزید کہا کہ شادی کے بغیر کسی رشتے کو جس میں جنسی عمل شامل ہو کبھی بھی جائز تصور نہیں کیا جاسکتا، ہم جنس پرست افراد کے لیے انفرادی حیثیت میں یقینی طور پر دعا کی جاسکتی ہے اگر وہ چرچ کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزاریں تاہم ہم جنس پرست افراد کے ایک ساتھ رہنے کے لیے دعا کرنے کا مقصد یہ ہے کہ کیتھولک چرچ ایسے عمل کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، ایک ایسا طرز زندگی جو خدا کے بتائے گئے اصولوں سے ہٹ کر ہو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔ جاسکتی، خدا کبھی بھی ایسے گناہ کو معاف نہیں کرسکتا۔