شدیدتنقیدپرسری لنکانے برقعے پرپابندی کوتجویزقراردیدیا

Muhammad Dastagir 17 Mar, 2021 عالمی

کولمبو:سری لنکا نے خطے کے اہم اتحادیوں کی جانب سے تنقید اور اقوام متحدہ میں انسانی حقوق سے متعلق ووٹنگ کے پیش نظر اپنے مؤقف کو تبدیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ برقعے پر پابندی 'صرف ایک تجویز' ہے۔ خبر ایجنسی 'رائٹرز' کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے پبلک سیکیورٹی وزیر سراتھ ویراسیکرا نے دو دن قبل کہا تھا کہ قومی سلامتی کے پیش نظر بعض مسلمان خواتین کو چہرے کو مکمل ڈھانپنے پر 'مکمل' پابندی ہوگی تاہم کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔دوسری جانب وزارت خارجہ نے تازہ بیان میں کہا ہے کہ اس معاملے پر کوئی فیصلہ تاحال نہیں ہوا اور تعبیر کیا کہ یہ 'محض ایک تجویز ہے اور زیر بحث ہے'۔