میانمار،پر تشدد مظاہروں پرمارشل لاکا دائرہ وسیع

Muhammad Dastagir 17 Mar, 2021 عالمی

ینگون:میانمار کی فوج نے ملک میں جاری پر تشدد مظاہروں کے باعث مارشل لاکا دائرہ بڑھادیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف جاری احتجاج میں 15 مارچ کا دن خونریز رہا جس روز احتجاجی مظاہرین پر سکیورٹی فورسز نے کریک ڈاؤن کیا اور فورسز کی فائرنگ سے 50 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ زیادہ تر ہلاکتیں ینگون شہر سے رپورٹ ہوئیں۔