کورونا،مزید 61 افراد جاں بحق،2 ہزار351 نئے مریض

Muhammad Dastagir 17 Mar, 2021 عالمی

اسلام آباد:ملک میں کورونا کی وبا سے مزید 61 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 656 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 12 ہزار 315 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 351 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 89 ہزار 362، سندھ میں 2 لاکھ 61 ہزار 823، خیبر پختونخوا میں 76 ہزار 819، بلوچستان میں 19 ہزار 247، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 965، اسلام آباد میں 48 ہزار 938 جبکہ آزاد کشمیر میں 11 ہزار 161 کیسز رپورٹ ہوئے۔