فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی اورسکروٹنی کمیٹی الیکشن کمیشن طلب

Muhammad Dastagir 17 Mar, 2021 عالمی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی اور اپنی ہی سکروٹنی کمیٹی کو غیر ملکی فنڈنگ کے کیس میں 22 مارچ کو طلب کرلیا۔ انگریزی اخبارڈان کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس میں جانچ پڑتال کرنے والی اپنی کمیٹی کو ’سکروٹنی خفیہ‘ رکھنے کے فیصلے کی وضاحت کے لیے طلب کیا۔غیرملکی فنڈنگ کیس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر کی شکایت سننے کے بعد خیبر پختونخوا سے ای سی پی کے رکن جسٹس (ر) ارشاد قیصر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ کیا۔