کوسوو نے مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانہ کھول لیا

Muhammad Dastagir 16 Mar, 2021 عالمی

یورپی ملک کوسوو نے مقبوضہ بیت المقدس میں باضابطہ طور پر اپنا سفارتخانہ کھول لیا۔ عرب میڈیا کے مطابق کوسووہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ کھولنے کی تصدیق کی ہے جس کے بعد وہ مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانہ کھولنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا ہے۔کوسووہ کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ مقبوضہ بیت المقدس میں سفارتخانہ کھولے جانے کا اقدام اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ کوسووہ نے یکم فروری کو وائٹ ہاؤس میں ایک سمٹ کے دوران اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کوسووہ کی وزارت خارجہ کا کہناہے ہےکہ اس نے اپنا سفارتخانہ اسرائیل میں کھولا ہے اور اس کا ہیڈ کوارٹر باضابطہ طور پر مقبوضہ بیت المقدس میں قائم کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوسووہ نے امریکا اور گوئٹے مالا کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ قائم کیا ہے۔ کوسووہ کی وزارت خارجہ کی ایک خاتون عہدیدار کی جانب سے سفارتخانے کی تصاویر بھی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہیں جس میں خاتون کو اسرائیل اور کوسووہ کے جھنڈوں کے ساتھ سفارتخانے کے باہر کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔