سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن،241 افرادگرفتار

Muhammad Dastagir 16 Mar, 2021 عالمی

ریاض:سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف تازہ کریک ڈاؤن کے دوران کئی وزارتوں کے ملازمین سمیت تقریباً 241 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے انسداد احتساب اتھارٹی کا کہنا تھا کہ کئی وزارتوں سمیت 241 افراد کو مبینہ طور پر کرپشن میں ملوث ہونے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔سعودی عرب کے نیشنل اینٹی کرپشن کمیشن (نزاہہ) نے اپنے بیان میں کہا کہ مشتبہ افراد میں وزارت داخلہ، صحت، میونسپل اور دیہی امور، ہاؤسنگ، تعلیم، انسانی بہبود، سوشل ڈیولپمنٹ، کسٹم اور پوسٹل کے ملازمین شامل ہیں۔