پاکستان میں کورونانے مزید 58 جانیں نگل لیں

Muhammad Dastagir 16 Mar, 2021 عالمی

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس نے ایک دن میں مزید 58 جانیں نگل لیں جب کہ ڈھائی ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 303 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 95 لاکھ65 ہزار 066 ہوگئی ہے۔ کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 511 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 09 ہزار 964 ہوگئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ61 ہزار 582 ، پنجاب میں ایک لاکھ 88 ہزار 225، خیبر پختونخوا میں 76 ہزار 379، اسلام آباد میں 48 ہزار 495، بلوچستان میں 19 ہزار 233، آزاد کشمیر میں 11 ہزار 089 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 961 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد23ہزار 355 ہے۔ جب کہ ایک ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ کورونا سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 58 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 13 ہزار 595 ہوگئی ہے۔ صحت یاب مریضوں کی تعداد این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں ایک ہزار 136 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 73 ہزار 014 ہوگئی ہے۔