پنجاب حکومت نے ڈسکہ الیکشن متنازع بنایا،الیکشن کمیشن

Muhammad Dastagir 16 Mar, 2021 عالمی

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا۔ جواب میں الیکشن کمیشن نے مؤقف اپنایا ہے کہ پنجاب حکومت نے ڈسکہ میں الیکشن متنازع بنائے، سلیکٹڈ افسر لگائے، حکومتی عہدیداروں، سیکیورٹی اداروں اور سیاسی نمائندوں نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ امن وامان کی صورتحال کنٹرول کرنے میں ناکام رہی اور ضلعی انتظامیہ کی ناکامی کی وجہ سے انتخابات کے دن سنگین تشدد کے واقعات دیکھنے میں آئے۔